• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردوں کیلئے سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سروائیکل کینسر کو لوگ صرف خواتین سے منسلک کرتے ہیں لیکن اُنہیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس بیماری کا باعث بننے والا ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) مردوں اور خواتین کے درمیان امتیازی سلوک نہیں کرتا۔

یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ عام جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں میں سے ایک ہے لیکن زیادہ تر صرف خواتین پر ہی اس کی اسکریننگ اور ویکسینیشن کروانے کے لیے زور دیا جاتا ہے مگر مردوں کو اس حوالے سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تقریباً ہر جنسی طور پر متحرک شخص اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایچ پی وی کا شکار ضرور ہوجاتا ہے اور اگرچہ زیادہ تر انفیکشن خود ہی ختم ہو جاتے ہیں لیکن کچھ کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

ایچ پی وی سے صرف خواتین میں سروائیکل کینسر ہی نہیں بلکہ مردوں میں پینائل، اینل اور گلے کے کینسر کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ایچ پی وی ویکسینیشن صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی بہت ضروری ہے اور ایسے عالمی سطح پر کینسر سے بچاؤ کے آلے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایچ پی وی مردوں میں اکثر خاموشی سے موجود ہوتا ہے جسے وہ انجانے میں اپنے پارٹنرز کو منتقل کر سکتے ہیں۔

صحت سے مزید