• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کو برسوں پہلے کھویا ہوا پھول واپس مل گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سعودی عرب نے گلوبیولاریا ایلیپم نامی نیلے رنگ کے پھولوں والی جھاڑی کو ملک کے شمال مغربی علاقے سے دوبارہ دریافت کر لیا۔

ایک زمانے میں نیلے رنگ کے پھولوں والی یہ جھاڑی ملک کے مختلف حصوں میں پائی جاتی تھی۔

ماحولیاتی مشیر اور نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن کے سابق مشیر عبید علونی کے مطابق دوبارہ دریافت ہونے کے باوجود بھی ابھی تک سعودی عرب نے اس پودے کو انتہائی خطرے سے دوچار پودے کے طور پر درج کیا ہوا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس پودے کی معدومیت کی بنیادی وجہ جانوروں کا اسے حد سے زیادہ کھانا کیونکہ یہ جانوروں کے کھانے کے لیے بہترین ہے، دوسری وجہ زمین کا انحطاط اور تیسری وجہ اسے نظر انداز کرنا ہے۔

اس پودے کو سعودی عرب میں ’زریقہ‘ جبکہ عالمی سطح پر اسے ’بلیو ڈیزی (ٖblue daisy)‘ کہا جاتا ہے اور یہ عام طور پر شمالی افریقہ، جنوبی یورپ اور جنوب مغربی ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ یہ پودا خاص طور پر خاص طور پر پہاڑی اور چٹانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید