• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینکنسٹائن ……

’’میری شیلے کا ناول فرینکنسٹائن عالمی ادب کا شاہکار ہے۔‘‘

میں نیویارک میں نوجوان سیاستدانوں کولیکچر دے رہا تھا۔

’’یہ وکٹر فرینکنسٹائن نامی سائنس داں کی کہانی ہے،

جو انسانی اعضا جوڑ کر ایک ذہین، مگر خطرناک مخلوق بناتا ہے،

ایک عفریت، جو اپنے خالق ہی کی جان کے درپے ہوجاتا ہے،

وکٹر اُس عفریت کو ختم کرنے کی بارہا کوشش کرتا ہے،

مگر ناکام رہتا ہے، اور خود موت سے ہم کنار ہوجاتا ہے۔

اب بتائیں، اِس کہانی سے ہمیں کیا سبق ملا؟‘‘

ظہران نے ہاتھ کھڑا کیا: طرز فکرمیں تبدیلی کا سبق۔

کیا مطلب؟ میں چونکا۔

’’سر، ہمیں چاہیے کہ عفریت کے بجائے انسان بنائیں،

جو اقتدار میں آنے کے بعد بھی اپنی انسانیت نہ کھوئیں‘‘۔

تازہ ترین