• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے تازہ حملے: اسرائیل میں 14 افراد زخمی، خلیج میں آئل ٹینکر و ایئر پورٹ نشانہ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے تازہ میزائل حملوں میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے، حملے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے علاقے بنی براک میں 2 گھنٹوں کے دوران 4 مرتبہ کیے گئے۔

ایران کی جانب سے خلیج میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی تازہ حملے میں قطر کے قریب آئل ٹینکر میزائل کا نشانہ بنا، جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ عملہ محفوظ رہا۔

قطری وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے آج صبح 3 میزائل داغے گئے جن میں سے 2 کو انٹرسیپٹ کر لیا گیا جبکہ تیسرا آئل ٹینکر پر لگا۔ 

قطر کی توانائی کمپنی نے بتایا ہے کہ عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ماحولیات پر بھی اثر نہیں پڑا۔

کویت کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ لگ گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی حملے کے نتیجے میں بحرین میں ایک کمپنی کی تنصیب پر آگ لگی جبکہ سعودی عرب نے مزید 2 ڈرون فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید