سُرخرو ہوتا ہے وہ لیڈر جسے
یہ مزاج اِس دور کا معلوم ہے
کل بڑا چرچا تھا سوشل ازم کا
آج سوشل میڈیا کی دھوم ہے
کراچی میں سچل پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن، متعدد افغان باشندے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیے گئے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے لاکھوں سرنجوں کی فراہمی روک دی ہے۔
ایرانی پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران میں موجود امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹورکز کا صفایا کردیا ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے فوڈ رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج خیبر پختونخوا اسمبلی ہال میں ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی میزبان ہوں گے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھریا روڈ کے قریب پیش آیا، پولیس اہلکار ٹیل نہر چوکی پر نائٹ ڈیوٹی دے رہے تھے۔
اسلام آباد اور وانا واقعے کی تحقیقات ہوگی، ٹھوس شواہد دوست ممالک اور بین الاقوامی فورمز کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے: عطا تارڑ
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش کے علاوہ 4 خوارج کو کامیاب آپریشن کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔
سینیٹ آف پاکستان کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری سینیٹ ایجنڈے کے مطابق کل ہونے والے سینیٹ اجلاس میں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے تعزیتی ریفرنس پیش کیا جائے گا۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وفاق کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی۔
خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے ہیں۔
پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے پریذیڈنشل گارڈز کے درمیان مشق منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔
پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے مات دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔