• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو میں ریکارڈ توڑ برفباری، 54 سالہ ریکارڈ دھرا رہ گیا

تصویر: بین الاقوامی میڈیا
تصویر: بین الاقوامی میڈیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں غیر معمولی اور ریکارڈ توڑ برفباری نے شہر کو برف کی سفید چادر میں لپیٹ دیا۔

ماحولیات کے محکمے کے مطابق اتوار 9 نومبر کو ٹورنٹو میں 9.8 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، جب کہ رات گئے مزید برفباری نے صورتحال کو سنگین بنا دیا۔

یہ 1971 کے 1.5 سینٹی میٹر کے سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 54 سالوں میں سب سے زیادہ 9 نومبر کی برفباری قرار پائی۔

مزید برآں دو دن جاری رہنے والے اس طوفان کے دوران ہونے والی مجموعی برفباری کو 1981 کے بعد موسم کے آغاز میں سب سے زیادہ برفباری قرار دیا جا رہا ہے۔

طوفان نے پورے جنوبی اونٹاریو کو متاثر کیا، ہیملٹن میں 17 سینٹی میٹر اور اوٹاوا میں 12 سینٹی میٹر برف پڑی۔

اونٹاریو پولیس کے مطابق برفانی پھسلن کے باعث گریٹر ٹورنٹو ایریا میں 200 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید