• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: بس سے 91 کروڑ کی آئس برآمد، کسٹمز عملے پر شر پسندوں کا حملہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کسٹمز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی کارروائی میں مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی 15.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ منشیات سرکاری گودام میں منتقل کرنے کے دوران کسٹمز کے عملے پر شر پسندوں نے حملہ کیا اور فائرنگ کر دی۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ کسٹمز کی ٹیم کی بروقت کارروائی سے اہلکار اور ضبط کی گئی منشیات محفوظ رہی۔

قومی خبریں سے مزید