کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیا برآمد کرلیں ،تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی عرفان ولد عبدالکریم کو گرفتار کر کے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ،جمشید کوا رٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ حسینی یتیم خانہ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی حکیم ولد شفیع محمد اور ساتھی کی فہیم ولد محمد ابراہیم کو گرفتار کرکے پستول ،تین موبائل فون ،نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی،ماڑی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم واجد ولد سعید کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ،شرافی گوٹھ پولیس نے مبینہ طورپر ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں مفرور ملزم اطہر اسماعیل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔