• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید، گزشتہ ڈیڑھ سال سے پانی کی بندش کا سامنا، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ گلشن حدید کے عوام کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے پانی کی بندش اور بحران کا سامنا ہے، متعلقہ اداروں کی جانب سے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے کوئی موثر اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے، تقریباً 6کروڑ روپے کی لاگت سے پائپ لائین ڈالی گئی جو کسی کام نہ آئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ گلشن حدید میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے، عوام کب تک ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدتے رہیں گے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن حدید میں عوامی دعوت افطار اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید