کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/شہزاد خواجہ نے سی آئی اے سینٹر صدر پر چھاپے کی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردی ،رپورٹ کے مطابق ذاکر حسین کی بازیابی کے لیے سی آئی اے سینٹر پر چھاپہ مارا تھا ،تاہم ذاکر حسین سی آئی اے سینٹر پر نہیں ملا ،اسی دوران درخواست گزار نے سی آئی اے سینٹر میں پارک کی گئی مشکوک پریژن وین کی نشاندہی کی اور خدشہ ظاہر کیا کہ اسکا بیٹا اس میں ہوسکتا ہے ،ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر کو وین کا دروازہ کھولنے کا کہا تو وہ وہاں سے غائب ہوگئے،اسٹاف کی مدد سے پریژن وین کا تالہ توڑا جس میں چھ افراد آنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے ملے جنہیں گرفتار کیے ہوئے ایک دن سے زیادہ ہوگیا تھا۔