• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کشمیر روڈ چائنہ پارک کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ صلاح الدین ولد معین الدین جاں بحق ہوگیا ، مقتول کلیٹن کوارٹرز کا رہائشی، بے روزگار اور غیر شادی شدہ تھا ، پولیس کے مطابق مقتول اور اس کا دوست مزمل فٹنس کلب سے گھر کی جانب جارہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر مقتول نے اپنی موٹرسائیکل کی چابی نکال کر پھینک دی اور وہ اور کا ساتھی بھاگنے لگے جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید