کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب انقلاب اسلامی کی مضبوطی ہے ،ملتِ جعفریہ پاکستان اپنی حمایت اور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امتِ مسلمہ کے لیے قیادت کا مرحلہ نہایت حساس اور اہم تھا،آیت اللہ سید مجتبی الحسینی خامنہ ای کو اسلامی انقلاب کا تیسرا رہبر منتخب کیا جانا ملتِ اسلامیہ کے لیے امید اور استحکام کی علامت ہے۔