امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی منظوری کے حق میں ووٹ دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت ووٹنگ جاری ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بل کا مقصد غذائی امدادی اسکیموں کی بحالی، تنخواہوں کی ادائیگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول نظام دوبارہ فعال کرنا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بل کی منظوری کے بعد سرکاری اداروں کا معمول بحال ہوجائے گا۔
امریکی سینیٹ شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے اخراجاتی بل منظور کرچکا ہے، سینیٹ میں سالانہ اخراجاتی بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے۔