امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کو خط لکھ دیا۔
اسرائیلی صدر کے دفتر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی دینے کی درخواست کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں لکھا ہے کہ اسرائیلی عدالتی نظام کی خود مختاری کا مکمل احترام کرتا ہوں۔
ان کا خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سیاسی اور غیر منصفانہ ہے۔