کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
برازیل میں جاری اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس COP30 کے دوران گیون نیوسم نے صدر ٹرمپ کی ماحولیاتی پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے کلائمیٹ ایکشن سے پیچھے ہٹ کر ایک سنگین غلطی کی ہے۔
اُنہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کیلیفورنیا ایسا نہیں کرے گا، اِن کی ریاست گرین ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔
کیلیفورنیا کے گورنر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے COP30 اجلاس کو نظرانداز کیا مگر کیلیفورنیا عالمی شراکت داری کے لیےحاضر ہے، کیلیفورنیا کا ہدف 2045ء تک معیشت کو کاربن فری بنانا اور 2035ء تک پیٹرول گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگانا ہے۔