صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی فضا آج دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔
گوجرانوالہ کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 722 پارٹیکولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی تعداد 507 ہے۔
اسی طرح ملتان کی فضا میں 483، بہاولپور 239 اور لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 437 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے۔