متحدہ عرب امارات نے جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا ڈیجیٹل درہم لین دین کامیابی سے مکمل کر لیا۔
اماراتی حکام کے مطابق یہ ٹرانزیکشن دو منٹ سے بھی کم وقت میں انجام پایا۔
اماراتی مرکزی بینک کے تعاون سے یہ لین دین ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان کیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کسی بھی ملک کے سینٹرل بینک کے کنٹرول میں ہوتی ہے اور اس کا بنیادی مقصد مالیاتی شفافیت کو فروغ دینا اور لین دین کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کے ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو مستقبل میں بین الاقوامی مالیاتی نظام میں تیزی اور شفافیت لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔