بھارت کے شہر ممبئی میں طالبہ نے امتحان میں نمبر کم آنے پر عمارت کی 19 ویں منزل سے چھلانگ لگا کرد خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 14 سالہ لڑکی نے امتحان میں کم نمبر آنے پر ممبئی کے قریب کلیان میں ایک عمارت کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی رِدھی کھارڈے، تھانے ضلع کے کلیان میں واقع ایک کمپلیکس میں رہتی تھی۔
طالبہ سہ پہر 3 بجے اسکول سے رزلٹ ملنے کے بعد گھر واپس آئی۔ اس کی بڑی بہن گھر پر موجود تھی اور رِدھی نے اسے بتایا کہ وہ اپنے کم نمبروں سے ناخوش ہے۔
جس کے بعد اس نے عمارت کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔