• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، جیمیسن گریر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے کہا ہے کہ امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ سوئس حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ سے تعمیری کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

معاہدے بعد امریکی تجارتی نمائندے کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت سوئٹزرلینڈ بہت زیادہ مینوفیکچرنگ امریکا بھیجے گا اور امریکی تجارتی سرپلس کو کم کرے گا۔ 

امریکی تجارتی نمائندے کے مطابق معاہدے میں دواسازی، سونے اور ریل کے ساز و سامان کے شعبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

سوئس حکومت نے اس حوالے سے کہا کہ سوئٹزرلینڈ پر امریکی ٹیرف 15 فیصد کم کیے جائیں گے۔ 

سوئس حکومت نے کہا کہ تعمیراتی اور مثبت تعاون پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سوئٹزلینڈ پر عائد 39 فیصد اضافی امریکی ٹیرف کم کرکے 15 فیصد کر دیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید