• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کا سوشل میڈیا پر راہول گاندھی کی 95 انتخابی شکستوں کا تذکرہ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بی جے پی کا سوشل میڈیا پر راہول گاندھی کی 95 انتخابی شکستوں کا تذکرہ کیا اور مذاق اڑایا، پارٹی کا کہنا تھا راگا انتخابی ناکامیوں کو بیجز کی طرح جمع کر رہے ہیں، قوم نے ان کی حکمتِ عملی کو پہچان لیا۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اد کا مذاق بھی اڑایا۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہول کو اب تک 95 انتخابی شکستیں ہوئی ہیں اور وہ انتخابی نقصانات کو بیجز کی طرح جمع کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے مزید کہا کہ جب بھی سیاسی صورتِ حال یا انتخابی اسکور بورڈ خراب نظر آتا ہے، راہول گاندھی فوری طور پر کسی اور کو الزام دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید