روس کی جانب سے کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے میں 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
حملے سے آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے 430 ڈرون اور 18 میزائلوں سے دارالحکومت کیف کو نشانا بنایا۔
میکسیکو سٹی میں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
حکام کے مطابق ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے مطابق ایک خاتون نومولود کو گود میں لے کر کچھ پڑھ رہی ہے، جبکہ دیگر خواتین بھی اس کے گرد بیٹھ کر اسی طرح کے جملے دہرا رہی ہیں۔
معروف بھارتی صحافی اور تجزیہ کار راجدیپ سردیسائی نے حالیہ بہار الیکشن پر تنقیدی تبصرہ کیا ہے۔
افریقی ملک کانگو کی حکومت اور باغی گروپ ایم 23 کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منو سولنکی شادی شدہ ہونے کے ساتھ مقتولہ پریتی یادو کا عاشق اور پیشے سے بس ڈرائیور ہے، اس نے عشق، جھگڑے اور مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آکر یہ سفاکانہ قتل کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مبہم پوسٹ میں انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ فیصلہ سینئر آر جے ڈی رہنما سنجے یادو اور رميز کے دباؤ پر کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔
فلسطین میں جنگ بندی کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کی انتہا پسندی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
آر ایس ایس بیرون ممالک بالخصوص امریکا میں لابنگ کیلئے خطیر رقم خرچ کرچکی ہے، امریکی جریدہ
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کا دورہ کیا، انہوں نے کنیکٹیکٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعودی عرب جَلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بوئنوس آئرس کے جنوبی صنعتی علاقے میں زور دار دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
شام کے علاقے سویدا میں دروز اور شامی حکومتی افواج کے درمیان دوبارہ سے جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ کو بحفاظت باہر نکل گیا۔