بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ کو بحفاظت باہر نکل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ معمول کی مشن پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے کے بعد موقع پر قریبی دیہات کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے جہاں ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا نظر آیا۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے تمام حفاظتی اصولوں کے تحت ایمرجنسی ایجیکشن کیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔