• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی ٹرافی تنازع اٹھ سکتا ہے؟

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب میں ایک بار پھر ٹرافی کا تنازع اٹھنے کا امکان موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو شیڈول ہے جبکہ سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے جگہ بنا لی ہے اور بھارت کو اس مرحلے تک رسائی کے لیے آخری گروپ میچ میں یو اے ای کو شکست سے دوچار کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم ایشیاء کپ رائزنگ اسٹار کی فائنلسٹ ٹیم ہو گی، اس بات کا بھی امکان ہے کہ گروپ میں اسے شکست دینے والی پاکستان شاہینز ہی اس کے مقابل ہو۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں ایشیاء کپ کی اختتامی تقریب میں محسن نقوی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے اُن کے ہاتھ سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

ٹرافی ابھی تک اے سی سی کے دفتر میں موجود ہے اور اے سی سی نے بھارت کو تقریب میں آ کر ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کر رکھی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید