رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 60 رنز کاہدف چھٹے اوور میں حاصل کرلیا۔
دوحا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے متحدہ عرب امارات نے بیٹنگ کی مگر پاکستان شاہینز کی عمدہ بولنگ کے سبب ٹیم صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سید حیدر 20 اور محمد فراز الدین 12رنز بناکر نمایاں رہے۔
سفیان مقیم نے 3، احمد دانیال اور معاذ صداقت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف چھٹے اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ معاذ صداقت نے 37 اور غازی غوری نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔
آل راؤنڈ پرفارمنس پر معاذ صداقت کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔