• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسجد اقبال (فائل فوٹو)۔
اسجد اقبال (فائل فوٹو)۔

پاکستانی اسنوکر اسٹار اسجد اقبال آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ محمد آصف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ 

عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے مصری کھلاڑی منیٰ اعواد کو 4-1 فریم سے ہرا کر لاسٹ ایٹ میں جگہ بنالی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں دوسرا سنچری بریک کھیلا۔ 

پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو فرانسیسی کھلاڑی نکولس نورٹریوکس نے سخت مقابلے میں چار، دو فریم سے شکست کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

قبل ازیں کھیلے گئے میچوں میں محمد آصف نے یو اے ای کے خالد کمالی کو تین، دو فریم سے قابو کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید