• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ صرف 2 سگریٹ پینے سے صحت کو کتنا نقصان ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں صرف 2 سگریٹس پینا بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا کہ کم شدت والی سگریٹ نوشی بھی آپ کی جلد موت کے خطرے کو 60 فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔

تحقیق کے دوران 3 لاکھ لوگوں کے 20 سال کے اعداد و شمار کے مطالعے سے پتہ چلا کہ تھوڑی بہت سگریٹ نوشی کرنے والوں کی صحت کو بھی سگریٹ نوشی کے عادی افراد کے طرح شدید خطرہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی نہ کرنے والے لوگوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کا 50 فیصد زیادہ امکان ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا کہ روزانہ 2 سے 5 سگریٹس پینا فی ہفتہ ایک یا دو پیک سیگریٹ پینے کے برابر اور’کم شدت والی سگریٹ نوشی‘ شمار کیا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق برطانیہ میں سگریٹ نوشی کرنے والا اوسطاً 11 سگریٹس پیتا ہے۔

محققین نے خبردار کیا کہ سگریٹ نوشی سے صحت کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کے لیے صرف سگریٹس کی تعداد کو کم کرنا کافی نہیں ہے، سگریٹ نوشی بہت نقصان دہ ہے یہاں تک کہ تھوڑی بہت سگریٹ نوشی بھی بڑے خطرات کا باعث بنتی ہیں اس لیے زندگی میں جتنی جلدی ممکن ہو سگریٹ نوشی چھوڑنا ضروری ہے۔

تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ایک درجن سے زیادہ کینسر کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری اور ڈیمنشیا کا سبب بنتے ہیں۔

صحت سے مزید