انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما 2 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آ گئے۔
رینکنگ میں بھارت کے ریشبھ پنت 4 درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے اور پاکستان کے سعود شکیل کا 13واں نمبر برقرار ہے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔
ڈیرل مچل نے بھارت کے روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ روہت شرما رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 3 درجے بہتری کے بعد 12ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پاکستان کے محمد رضوان 5 درجہ چھلانگ کے بعد 23ویں اور فخر زمان 26ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ صائم ایوب 3 درجے تنزلی کے بعد 39ویں نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ابرار احمد 11 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے۔
شاہین آفریدی 5 درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ حارث رؤف 5 درجے بہتری کے بعد 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں اور محمد وسیم جونیئر 20 درجے کی چھلانگ کے بعد 64ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہیں جبکہ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دو درجے بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔