• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، پاکستانی ٹیم 16 جنوری کو اپنا پہلا میچ کھیلے گی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ ایونٹ آئندہ برس 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، 23 دنوں میں 41 میچز کھیلے جائیں گے، وارم اپ میچز 9 سے 14 جنوری تک ہوں گے۔

گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، امریکا اور نیوزی لینڈ، گروپ بی میں زمبابوے، پاکستان، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی میں آسٹریلیا، آئر لینڈ، جاپان اور سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں ہیں۔

3 اور 4 فروری کو سیمی فائنلز جبکہ 6 فروری کو فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف، 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف اور 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم وارم اپ میچ 10 جنوری کو بنگلا دیش اور 13 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید