بھارت میں ایک کار زیر تعمیر پل کے دو حصوں کے درمیان عمودی حالت میں پھنس گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک کرین کی مدد سے کار کو اُس دراڑ سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔
گزشتہ ماہ بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک کرین کو سورت کے علاقے دمس بیچ کی ریت میں پھنسی سرخ مرسڈیز سیڈان کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگرچہ بیچ پر گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہے، لیکن پھر بھی ایک شخص اپنی مہنگی مرسڈیز ساحل پر لے گیا اور مبینہ طور پر ایک ریل بنانے کی کوشش کے دوران گاڑی نرم ریت میں دھنس گئی۔