سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سیالکوٹ کے تمام نشیبی علاقے جھیل کا منظر پیش کر تے رہے آب نکاسی کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ور بارشوں کے پانی کے نکاس کا ہمیشہ کی طرح کوئی خطرخواہ بندوبست نہیں کیا گیا جس کے باعث شہر کے قدیم اور گنجان آباد علاقے لہائی بازار،کچہری روڈ،کریم پورہ ، اُردو بازار، رامتلائی روڈ،سردار علی خاں روڈ،اڈاشہباز خان،بیری والا چوک،بوچڑ خانہ ،نہال چند سٹریٹ ،مجید پورہ ،مبارک پورہ ،اور اس سے ملحقہ سٹرکیں جوہڑ وں اور ندی نالوں کا منظر پیش کر تے رہے۔