سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے والے3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے اکرام بیگ کو 2لاکھ 10ہزار روپے کاجعلی چیک دینے پر غلام سرور ، تھانہ سبز پیر پولیس نے اعجاز کو10لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر شہزاداور تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے آصغر علی کو 2لاکھ30ہزار روپے کاجعلی چیک دینے پر اشفاق کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔