• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ سندھ سے سلطنت عمان کے قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سلطنت عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ محمد اقبال میمن بھی موجود تھے۔ملاقات میں سندھ حکومت اور عمانی قونصلیٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید پائیدار اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔فریقین نے ملکی سلامتی، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید