• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330ملین ڈالرز کی منظوری دے دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کے لیے 330 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی۔

اے ڈی بی کے مطابق فنڈز ’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کے لیے جاری  کیے جائیں گے، منصوبہ کلین انرجی ٹرانسمیشن میں توسیع کے لیے اہم ہے، منصوبے کے تحت 500 کے وی کی نئی 290 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اسلام آباد اور فیصل آباد کے لیے گرڈ انفرااسٹرکچر اپ گریڈ ہوگا، منصوبہ 3200 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ تک پہنچانے میں مدد دے گا، کم لاگت پن بجلی کی ترسیل سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی سیکیورٹی اور سستی بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبہ پاکستان کے توانائی شعبہ اصلاحات پروگرام کا حصہ ہے، 330 ملین ڈالرز میں 285 ملین ڈالر کا عام قرض اور 45 ملین ڈالر رعایتی قرض شامل ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید