پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری اور پانچویں روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 217 پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 888 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 357 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 936 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔