• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ہوید کے علاقے میں رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، تمام لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان میں بے امنی کے ناپاک عزائم بے نقاب کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں، ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں، قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید