• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائپ 2 ذیابیطس سماعت کی خرابی کا بڑا سبب بن سکتی ہے: نئی تحقیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں سماعت کے نقصان کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اس کو ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

تحقیقات کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد ان لوگوں کے مقابلے میں جنہیں یہ مرض نہیں، سماعت کے نقصان کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کنٹرولڈ بلڈ شوگر چھوٹی خون کی نالیوں اور کان کے اعصاب کو نقصان پہنچا کر سماعت پر اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ نتائج 17 سابقہ مطالعات کے جائزے کے بعد سامنے آئے، اور جس کا تقریباً 8 ہزار افراد حصہ تھے، جس میں ذیابیطس والے اور بغیر ذیابیطس والے دونوں افراد شامل تھے۔

نتائج میں بتایا گیا کہ تقریباً 40 فیصد سے 72 فیصد ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں کسی نہ کسی حد تک سماعت کا نقصان پایا گیا۔

جن افراد میں درمیانہ یا شدید سماعت کا نقصان تھا، ان میں HbA1c کی سطح بھی زیادہ تھی، جو بتاتی ہے کہ خون میں شکر پر قابو نہ پانے سے سماعت کے مسائل اور بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین نے زور دیا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے معمول کی جانچ میں سماعت کی جانچ شامل کی جائے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید