• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: فلسطینی پرچم کشائی کی تقریب کے شرکا پر زہریلا مواد پھینکنے کا واقعہ، 1 شخص گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ٹورنٹو پولیس نے ٹورنٹو سٹی ہال پر فلسطینی پرچم لہرانے کی تقریب کے شرکاء پر زہریلا مواد پھینکنے کے الزام میں 59 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ 

کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بعد مختلف شہروں میں فلسطین کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔ 

ٹورنٹو پولیس کے مطابق ملزم نے پرچم کشائی کے شرکاء پر ایک ایسا مواد چھڑکا جس کی بو انتہائی ناگوار تھی لیکن وہ کیمیکل یا جِلن پیدا کرنے والا مواد نہیں تھا۔ 

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تاہم بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

دریں اثنا مسی ساگا، برامپٹن، کیلگری اور دیگر شہروں میں بھی فلسطینی پرچم لہرائے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید