• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاری

طلال چوہدری اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوز
طلال چوہدری اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

ضمنی الیکشن کے دوران ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت 25 نومبر کو دن 12 بجے ہو گی۔

کمیشن نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی امیدوار شہر ناز، عمر ایوب اور ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان کو نوٹس جاری کر دیے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 24 نومبر کو دن 11 بجے ہو گی۔

اس ضمن میں بھی الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری اور امیدوار بلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید