• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 26 20کے شیڈول کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ2026ء کے شیڈول کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ممبئی میں 25 نومبر کو کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیڈول کے اعلان کی تقریب میں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ موجود ہوں گے، اس موقع پر سابق اور موجودہ کرکٹرز کو بھی دعوت دی جائے گی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ آئندہ برس فروری اور مارچ میں مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن سے متعلق فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلادیش، امریکا، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، عمان، نیپال اور یو اے ای شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید