قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔
این اے 18ہری پور، این اے 129لاہور، این اے 143ساہیوال، این اے 185ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115، پی پی 116،پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ پر بھی اتوار کو ضمنی الیکشن ہوگا۔
واضح رہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانا قانوناً مُمنوع قرار دیا گیا ہے۔