سندھ حکومت نے ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کار منظور کرلیا۔ گریڈ 5 تا 15 کی آسامیوں کیلئے تبدیلیاں کی گئیں، امیدوار کو تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر اضافی پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی نمبر تعلیمی اسناد میں 50 فیصد سے کم نمبر والوں کو دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دے گی، یہ اقدام میرٹ کی بنیاد پر معیاری امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ایک اسامی پر کم از کم پانچ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا، اہل امیدواروں کی تعداد زیادہ ہو یا امیدواروں کے نمبر مساوی ہوں تو بھی انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ انٹرویو کے بعد 90 دن کیلئے کارآمد رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیبا کے تحت ٹیسٹ میں اعلیٰ کیٹیگری میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے اہل ہوں گے اعلیٰ کیٹیگری کے امیدوار نچلی کیٹیگریز کے انٹرویو کیلئے بھی اہل ہوں گے۔