• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا—
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا—

ملک میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ملک میں کہیں بھی جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔

ادھر کراچی میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید