• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں، دفاعی ماہرین

اسکرین گرایپ
اسکرین گرایپ

دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے گرکے تباہ ہونے پر پاکستانی دفاعی ماہرین نے تبصرہ کیا ہے۔

ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں گرنے والے بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ٹیکنیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے، ایسے حادثوں کے بعد بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ فضائی قوت کے طور پر بھارت کو شدید دھچکا لگا ہے، حادثے میں پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پائلٹ کی مس ججمنٹ لگ رہی ہے ، بھارتی فضائیہ ٹیکنالوجی، وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہے، لیکن مختلف موقعوں پر اس کے 100 سے زائد طیارے گر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر گر کر تباہ ہوا، ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا اپنا طیارہ ایئر شو کے دوران گرنے کی تصدیق کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید