• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کابینہ میں 9 لوٹے ہیں‘ فاروق حیدر و انوار الحق میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

اسلام آباد میں راجہ فاروق حیدر اور انوار الحق کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے انوارالحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا تماشہ بنایا ہوا ہے؟ کابینہ میں 9 لوٹے ہیں۔

انوار الحق نے فاروق حیدر سے الٹا سوال کر دیا کہ انہیں بنایا کس نے؟ کس نے ووٹ دیا؟

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ان کا حال ادھر ڈوبے ادھر نکلے والا ہے، تماشہ بنایا ہوا ہے۔

انوار الحق نے کہا کہ آپ نے ووٹ دیا، نہ ہیر کا فرق چھوڑا، نہ رانجھے کا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میرا کچھ اب کوئی لمبا پروگرام نہیں ہے۔

انوار الحق نے راجہ فاروق حیدر سے سوال کیا کہ آپ کیا عمرے پر جا رہے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید