پاکستان کے محمد آصف اور اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
فائنل میں اتوار کو پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔
مسقط میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کا شاندار مقابلہ کرتے ہوئے 3-1سے فتح اپنے نام کی۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں قطر کی ٹیم کو 3-0 سے شکست دی۔
ایونٹ کا فائنل اتوار کو شام چار بجے کھلایا جائے گا۔