ملتان (نمائندگان)رحیم یار خان میں ٹریلر نے باپ بیٹے سمیت 3موٹر سائیکل سوار وں کو کچل دیا جبکہ دیگر حادثوں میں7افراد جاں بحق ہو گئے تفصیل کے مطابق لیاقت پور بستی گلاب موضع چوہدری کاساجدعلی ولدمحمد حسین ٹریکٹر ٹرالی پر آرہا تھا کہ فرید شاہ موڑ پر اچانک ٹرالی سے گر کر ٹائروں تلے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ متوفی ٹرالی پر کھڑا ہنسی مذاق کر رہا تھا کہ نیچے جا گرا علاوہ ازیں مٹھن کوٹ بنگلہ ہدایت تحصیل روجہان میں خراد مشین پر کام کرنے والا ایک نوجوان مستری محمد نواز انڈس ہائی وے کراس کررہا تھا کہ تیز رفتارکار نے اس کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا کار ڈرائیور بادشاہ گُل کوعمر کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا دریں اثنا جہانیاں چک 106دس آر کے قریب سرگودھا سے کراچی جانے والی ٹرین ملت ایکسپریس کی زد میں آکر ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد شفیع ولد رحمت خاں سکنہ چک115دس آر جہانیاں کے نام سے ہوئی ہےمزید برآں فتح پور کمال کے قریب شہزاد اپنے بیٹے عمر شہزاد اور نسیم بی بی کو موٹرسائیکل پر لے جارہاتھا کہ ایک تیز رفتار ٹریلر ان پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجہ میں تینوں افراد ٹریلر کے نیچے آکر بری طرح کچلے گئے ۔ واقعہ کے پیش آتے ہی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیاادھربورے والاچک 523ای بی کا زمیندار محمدیوسف سندھو ساڑھے سات بجے اپنی موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ اچانک لکڑی سے لوڈٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مادی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیااسی طرح بورے والا زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے قریب اوکاڑہ سے آنے والا مزداڈالہ جس میں18مزدور سوار تھے ٹرک سے ٹکراگیا حادثہ میں20سالہ مزدور وقاص عرف اتو ولد ذوالفقار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرامزدورافتخارولد سراج دین بھی دم توڑگیا دیگرمزدور جن میں اکثریت نوعمر لڑکوں کی ہے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں عبدالرحمان ولد ملک محمدیونس،عظیم ولد مقصود چوہان،محمداشرف ولد خلیل شیخ ندیم،اکرام ولد شفیق،نویدولد منیراحمد،عبدالرحمان ولد عبدالستار،شاہدولد منشا ،سلیم ولد مقصود ،ندیم ولد اشفاق ،بابر ولی ولد لیاقت علی،دانش ولد فقیرحسین،محمدشہزاد ولد سراج دین،وقار ولدلیاقت علی،عدنان ولدرشید،ذیشان ولدرشید شامل ہیں ۔رحیم یارخان احمد پور لمہ کے رہائشی مختیاراحمد نےبتایا کہ اس کاجواں سالہ بیٹا محمد آصف اپنے دو دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ آئل ٹینکر نے تینوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد آصف موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ دیگر ساتھی شدید زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔