• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نڈسٹریل سٹیٹ ملتان سے 28لاکھ کی جعلی زرعی ادویات پکڑی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) انڈسٹریل سٹیٹ  ملتان سے 28لاکھ کی جعلی زرعی ادویات پکڑی گئیں  تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت ملتان کے پیسٹی سائیڈ انسپکٹر زعمر فاروق اور رائو شمریزنے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد محمود بھٹہ کی سربراہی میں پولیس پارٹی کے ہمراہ انڈسٹریل سٹیٹ ملتان میں  ایک وئیر ہائوس پر کامیاب چھاپہ مار اورتقریباً28لاکھ روپے مالیت کی جعلی  زرعی اد ویات قبضہ میں لے کر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کیں،ملزمان چیف ایگزیکٹو شفقت حسین اور سٹور انچارج زاہد حسین کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہےجبکہ زاہد حسین کو موقع سے گرفتار کرتے ہوئے زرعی ادویات کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوادئیے گئے، اس کارروائی کی اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ) پنجاب چوہدری خالد محمود بھی ملتان پہنچ گئے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اس گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس کے ساتھ تفتیشی عمل میں بھر پور تعاون کیا جائے۔ تھانہ مظفرآبادپولیس نےعملےکورنگےہاتھوں گرفتارکرلیااور مالک شفقت حسین اور زاہدحسین کیخلاف پیسٹی سائیڈایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین