جوہاانسبرگ(اےایف پی)جنوبی افریقہ میں جی 20سربراہی اجلاس ’’ایک بکھرتی دنیا میںجی 20 کیسے زندہ رہ سکتا ہے ‘‘ کی بحث سےشروع ہوا۔ امریکی بائیکاٹ کےباعث اجلاس مشکلات کا شکاررہا، اجلاس میں یورپ، چین، بھارت، جاپان، ترکی، برازیل اور آسٹریلیا سمیت دنیا کی اہم معیشتوں کے درجنوں رہنماؤں نے شرکت کی،واشنگٹن کی جانب سے جی 20 کے نام پر کوئی بیان جاری کرنے پر اعتراض کے باوجود اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جوہانسبرگ میں ہونے اس اجلاس کے شرکاء نےامریکا کی اکیلے چلنے کی پالیسیوں، جنگوں اور گہری ہوتی جغرافیائی سیاسی رقابتوں کی زد میں آنے والی بدلتی ہوئی عالمی ترتیب کے باوجود اس اجلاس کو سراہا۔