• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹو مارکیٹ میں تیزی، گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی در آمدات میں 123 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آ ئی این پی )آٹو مارکیٹ میں تیزی، گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی در آمدات میں 123فیصد اضافہ ،گاڑیوں کی امپورٹ 31 فیصد بڑھ گئی،نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ،استعمال شدہ گاڑیوں کی در آمدات خطرہ کی گھنٹی ،5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 25لاکھ ملازمتیں خطرہ میں ،ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 123 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مقامی آٹو مارکیٹ میں سرگرمی میں نمایاں تیزی آئی ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ صارفین دونوں اقسام یعنی استعمال شدہ اور مقامی گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید