کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلشن معمار میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانہ کی حدود غنی آباد کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے22سالہ رفیق ولد محمد اسمٰعیل جاں بحق ہوگیا ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوجوان کی میت کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی،ایس ایچ او تھانہ گلشن معمار غلام یاسین نے بتایا ہےکہ مقتول سرائیکی اور قریبی گوٹھ کا رہائشی تھا، رفیق فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا،رات کو وہ دودھ لینے کے لئے باہر آیا تھا جہاں پر پہلے سےموجود ملزمان نے 9 ایم ایم پستول سے رفیق کو سینے پر ایک گولی ماری جس سے اسکی موت واقع ہوئی،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی میت ورثاء کے حوالے کردی واقعہ بظاہرہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،تاہم پولیس واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔